ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:پی یو دوم کے سالانہ امتحانات میں پہلے دن 338طلبا غیر حاضر

کاروار:پی یو دوم کے سالانہ امتحانات میں پہلے دن 338طلبا غیر حاضر

Fri, 10 Mar 2017 18:01:34    S.O. News Service

کاروار:10/مارچ    (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے 29امتحانی مراکز میں جمعرات کو  پی یوسالِ دوم کے سالانہ امتحانات کی شروعات ہوئی ۔ پہلے دن منعقد ہوئے تاریخ (ہسٹری )کے پرچہ میں 304 اور حیاتیات (بائیولوجی )کے پرچے میں 34طلبا سمیت کل 338طلبا امتحانات سے غیر حاضر رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلع میں کسی بھی امتحانی مرکز میں نقل کے لئے موقع فراہم کرنےکے لئے کڑے بندوبست کئے گئےہیں۔ پہلے دن بائیولوجی پرچے کے لئے کل 2654 میں سے 2620طلبا شریک ہوئے ۔ اسی طرح ضلع میں ہسٹری پرچے کے کل 8674میں سے 8370طلبا امتحان میں شریک ہوئے ہیں تو بقیہ 304طلبا غیر حاضر رہے۔بھٹکل کے 4امتحانی مراکز میں 290بائیولوجی میں 283طلبا امتحان میں شریک ہوکر پرچہ حل کئے تو 7طلبا غیر حاضر رہے  اور ہسٹری میں 757میں سے 739طلبا امتحانی پرچہ لکھے تو 18طلبا غیر حاضر رہنے کی ذرائع نےخبر دی ہے۔ ضلع کے تمام امتحانی مراکز میں امتحانات بالکل پرسکون  اور شفافیت کے ساتھ انجام پارہے ہیں۔


Share: